دیگر 100 کو اسناد، کُل 990 شرکاء ، انعامات سے طلبہ خوشی سے سرشار
ناندیڑ: ۱۱؍فروری (اعتمادنیوز)خادمین امت کے زیر اہتمام منعقد سیرت ؐ
پروگرام۔ ۸، ۱۴۳۶ ھ کے تحت الریان کبڈی ٹورنامنٹ ، الماثور فٹبال کپ، دی
سیرت ؐ اسکالرشپ کنٹسٹ، سیرت ؐ کوئز، رسی، میموری گیم، ڈپس اور اسپاٹ رننگ
مقابلہ جات کے فاتح اور کامیاب طلباء و طالبات میں شاندار انعامات کی تقسیم
مورخہ 8 فروری 2015ء کو پاڈیلہ فنکشن ہال پربھنی میں مرکزی جلسہ ؐ سیرت
النبیﷺ و تقسیم اعزازات و انعامات کے موقعہ سے عمل میں آئی۔ بالخصوص دی
سیرت ؐ اسکالرشپ کنٹسٹ کے کامیاب طلبہ کی 11فیصد تعداد کو 1313/- روپئے
یکمشت فی سال مہمانان خصوصی کے ہاتھوں دی گئی۔ الریان کبڈی کپ کی فاتح B
گروپ اور C گروپ سے ثناء اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج کے طلبہ کو میڈل
اور شاندار کپ کے ساتھ اسناد دئے گئے۔ فاطمہ ہائی اسکول پربھنی اور مدینۃ
العلوم جونیئر کالج رنراپ رہیں۔الماثور فٹبال کپ کے فاتح B,C گروپ سے ڈاکٹر
ذاکر حسین ہائی اسکول پربھنی اور پاڈیلہ جونیئر کالج پربھنی کو بہترین کپ
میڈل اور اسناد مہمانان خصوصی کے ذریعے دئے گئے۔ BCC کی ٹیم اور لمراء
جونیئر کالج کی ٹیم رنراپ رہی۔ جبکہ مدینۃ العلوم جونیئر کالج کو فیئرپلے
ایوارڈ دیا گیا۔ ڈپس اور اسپاٹ رننگ مقابلہ میں جیت حاصل کرنے والے B,C اور
اوپن گروپ کے لڑکوں کو دلکش ٹرافی دی گئی۔ رسی اور میموری گیم کے طلبہ میں
بھی بہترین انعامات دئے گئے۔ کوئز مقابلے میں ہر ٹیم سے تین شرکاء کو بہ
لحاظ ٹیم اوّل، دوّم اور سوّم کے انعامات میں ہر طالب علم کو بہترین ٹرافی
دی گئی۔ اس طرح کل 175 طلبہ کو اول، دوم، سوم کے انعامات
معہ اسناد اور 75
طلبہ کو ترغیبی انعامات معہ اسناد اور دیگر 100 طلبہ کو اسناد دی گئیں۔ کل
350 طلباء و طالبات کو انعامات دئے گئے۔ اس طرح سیرت ؐ پروگرام میں کل 990
طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ جس میں ثناء اسکول و کالج، اقراء اسکول ناندیڑ،
فاطمہ اسکول پربھنی اور ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول و جونیئر کالج کے طلبہ
کی تعداد زیادہ تھی۔ ناندیڑ کے مولانا آزاد ہائی اسکول و جونیئر کالج ،
یوسفیہ ہائی اسکول و جونیئر کالج، نوبل ہائی اسکول، قریشیہ ہائی اسکول کے
اساتذہ اور انتظامیہ نے سیرت ؐ پروگرام میں اپنے طلبہ کو شریک کروانے میں
کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ اس طرح مسلسل آٹھویں سال خادمین امت کی جانب سے
سیرت ؐ پروگرام کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اور مورخہ 8 فروری کو پربھنی
میں اپنی تاریخ کے عظیم الشان اجلاس میں بنیانُٗ مرصوٗص ایوارڈ، حضرت
ابوہریرہؓ لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ، مثالی معلم ابن عباسؓ ایوارڈ، مثالی
معلمہ ’’ماں عائشہ صدیقہؓ ایوارڈ ‘‘اور مثالی صحافی ’’آفتاب صحافت ایوارڈ
‘‘کے ساتھ معزز علماء کرام، دانشوران اور مہمانان خصوصی کے روبرو طلبہ کو
انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس اجلاس کی کامیابی میں محمد اسماعیل، محمد داؤد،
ظہیرالدین انعامدار، سید دستگیر، عبدالسلام، محمد مہروز، محمد وقارالدین،
محمد عامر، فیروز قادری، عبدالواجد، سہیل سجاد، محمد منیز محمد مہیب، برادر
شہباز، عظمت خان، فہیم الدین، محمد مجاہد کے علاوہ بہنوں میں محترمہ شاذیہ
باجی، محترمہ عصمت باجی، محترمہ سلمیٰ باجی، محترمہ فرحت باجی، محترمہ
ریشمہ باجی، امۃ اللہ عمارہ، ریانہ صدف اور ماسٹر عظام خان نے بھرپور محنت
کی۔